تفہیم المسلم شرح صحیح مسلم icon

2 by Maktaba Tul Ishaat


Feb 2, 2024

About تفہیم المسلم شرح صحیح مسلم

Tafheem Ul Muslim Urdu Sharh Sahih Ul Muslim Maulana Muhammad Zakarayya Iqbal

اس کتاب میں چند امور کا اہتمام کیا ہے جن کی کچھ تفصیل ذیل میں درج ہیں:

ترجمہ با محاورہ اور سلیس کیا گیا ہے جس میں لفظی ترجمہ کے اہتمام کے ساتھ محاورہ کی رعایت رکھنے کی بھی مکمل سعی کی گئی ہے۔ ہر حدیث کے آخر میں " قائدہ " کے عنوان سے تشریحی نوٹ اور اہم مباحث کا خلاصہ جوا کا بر امت کی مستند ومتند اول شروح و کتب سے لیا گیا ہے درج کیا گیا ہے۔ بالعموم حضرت علامہ عثمانی" کی فتح الملہم اور حضرت شیخ الاسلام مولانا محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم کی تکمیل فتح الملہم کو معیار بنایا گیا ہے۔ احادیث نبویہ سے فقہی مباحث کو ابھی اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ احناف کی مستدل روایات جہاں کسی دوسری کتاب میں مروی ہیں ان کا حوالہ دیا گیا ہے اور جہاں مسلک احناف بظاہر کسی حدیث کے خلاف نظر آتا ہو وہاں اس حدیث کی وہ توجیہہ پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے جوا کا بر امت کے یہاں مقبول وراج ہے۔حدیث کے راوی صحابی کے مختصر حالات درج کرنے کی بھی حتی الامکان سعی کی گئی ہے تا کہ قارئین کو عموماً اور طلبہ حدیث کی خصوصا امت کے مقدس ترین طبقہ کے افراد سے واقفیت حاصل ہو اور سلف سے اعتماد و محبت کا رشتہ مستحکم بنیادوں پر استوار ہو۔دور جدید کے بعض اہم مسائل پر عمدہ تعالی مختصر اشافی بحث کی گئی ہے جس میں غیر ضروری طوالت اور مطلب کو مشکل بنانےوالے اختصار دونوں سے اجتناب کیا گیا ہے۔کتاب کی ابتداء میں عالم اسلام کے نامور اور ممتاز عالم دین مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی رفیع عثمانی صاحب زید مجدہم کی بے نظیر تقریر جو مقدمہ مسلم سے متعلق ہے اور کتابی صورت میں شائع ہو چکی ہے کو بھی شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ جو حدیث کی اصطلاحی ابحاث میں بے نظیر و بے مثل ہے اور برسوں سے طلبہ حدیث اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔انسان اور اس کے کام سب ناقص ہیں، کوتاہیوں اور خامیوں سے لبریز انسان کا کیا کام مکمل اور غلطی سے پاک ہوسکتا ہے۔ اس کتاب کے اندر بھی احقر ناکارہ کی طرف سے بہت سی اغلاط وفروگزاشتیں پایا جانا ممکن ہے۔ بالخصوص اتنی معنیم کتاب میں کچھ فروگزاشتوں کا وجود ایک قدرتی امر ہے۔ قارئین با سعادت سے گزارش ہے کہ اغلاط پر متوجہ ہوں تو بندہ ناچیز کومطلع فرما کر عنداللہ ما جور وعند الناس مشکور ہوں ۔

تفہیم المسلم شرح صحیح مسلم مولانا محمد زکریا اقبال استاز جامعہ دارالعلوم کراچی

Tafheem Ul Muslim Urdu Sharh Sahih Ul Muslim Maulana Muhammad Zakarayya Iqbal Ustaz Jamia Dar Ul Uloom Karachi

What's New in the Latest Version 2

Last updated on Feb 2, 2024

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request تفہیم المسلم شرح صحیح مسلم Update 2

Uploaded by

Laila

Requires Android

Android 5.0+

Available on

Get تفہیم المسلم شرح صحیح مسلم on Google Play

Show More

تفہیم المسلم شرح صحیح مسلم Screenshots

Comment Loading...
Languages
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.