فتح الرحمن شرح  خلاصۃ البیان icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Jun 18, 2023

About فتح الرحمن شرح خلاصۃ البیان

fateh al rehman sharah khalasatu al bayan

تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے  کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہے۔علم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہے  ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل لسٹ ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل تحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ  رشد کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبر  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’فتح الرحمٰن شرح خلاصۃ البیان‘‘ الہ آباد ،ہندوستان   کے معروف قاری  مولانا حافظ ضیاء الدین احمد کی  علم تجوید کے معتلق  مستند عربی تصنیف  ’’خلاصۃ البیان‘‘  کی اردو شرح ہے ’’ خلاصۃ البیان‘‘ اپنے  اختصار اور جامعیت میں بے مثال  ہے اور بلاشبہ  فن تجوید  کا عجیب وغریب  خلاصہ وعطر ہے  مصنف  موصوف نے عربی زبان  میں خود ہی اس کی شرح کا بھی آغاز کیا لیکن اسے  مکمل نہ کرپائے بعد ازاں  متعدد قراء  حضرا ت نے اس کتاب کی اہمیت  کے پیش نظراس کی اردو زبان  میں شروح لکھی ہیں جن میں ’’التبیان  شرح خلاصۃ  البیان‘‘ ،’’دراسۃ العرفان شرح خلاصۃ البیان‘‘  اور زیر تبصرہ  کتاب ’’فتح الرحمٰن شرح خلاصۃ البیان ‘‘  قابل ذکر ہیں ۔ فتح الرحمن خلاصۃ البیان کی نہایت مفید فن کےتمام متعلقات کواپنے دامن میں سمیٹے  ہوئے  ایک  جامع ار مکمل شرح ہے  یہ شرح قاری محمد صدیق سانسرودی کی کاوش ہے ۔ یہ کتاب  ہمیں ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی ﷾ (مدیر  کلیۃ  القرآن جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور )کے توسط سے پی ڈی ایف  فارمیٹ میں  موصول ہوئی  ہے  افادۂ عام کےلیےاسے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔(م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Jun 18, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request فتح الرحمن شرح  خلاصۃ البیان Update 1.0

Uploaded by

ၾကယ္ တခြန္

Requires Android

Android 5.0+

Show More

فتح الرحمن شرح خلاصۃ البیان Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.