مفردات القرآن icon

2.0 by Zawar Reza Hussain Alhussaini


Mar 8, 2021

About مفردات القرآن

پیشکش:اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ سینٹر انجمن محمدی

مفردات القرآن

الحمد للہ انجمن محمدی کے اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام دیوان سلمان فارسی آڈوٹوریم میں ایک سال سے تفسیر قرآن کے ہفتہ وار درس کا نورانی سلسلہ جاری ہے۔ یہ عظیم الشان سعادت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حافظ محمد حیدر نقوی صاحب (حفظہ اللہ ) حاصل کر رہے ہیں۔ اس درس میں مومنین کی منظم اور بھرپور شرکت قرآن کی کشش ، ادارہ کے بانیان کی سعی جمیل اور مدرس کے خلوص کو ظاہر کرتی ہے۔انتیس نومبر 2020 کے لیکچر کے دوران حضرت علامہ نے الفاظ قرآن کی تشریح اور تفسیر کی بے مثال کتاب مفردات القرآن کا حوالہ دیا۔ یہ کتاب ابو القاسم حسین بن محمد بن مفضل بن محمد کی تحقیقات کا ماحصل ہے جو کہ راغب اصفہانی کے نام سے مشہور ہیں۔بنیادی طور پر یہ کتاب الف با کی ترتیب سے عربی زبان میں الفاظ کے اصلی حروف یعنی مادہ اشتقاق کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔ جس سے اردو دان طبقہ کا کما حقہ استفادہ کرنا دقت طلب اور مشکل کام تھا۔ اس لئے اس کتاب کی مدد سےاس ایپلیکیشن میں ہر آیت کے ذیل میں آیت کے الفاظ کی لغوی اور قرآنی معانی کو ذکر کیا گیا ہے۔ جس سے اس کتاب سے بہرہ مند ہونا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔

مومنین کی سہولت کیلئے اس کو ایک دلکش انڈروئیڈ ایپلیکیشن کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید اچھی بات یہ کہ اس میں حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی کا سلیس اور روان ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے؛ جبکہ مفردات راغب کا مواد، مفردات القرآن نامی ایپلیکیشن سے لیا گیا ہے۔

یہ ایپلیکیشن نہ فقط قرآن فہمی میں مدد دے گی بلکہ تلاوت اور تجوید کو بہتر کرنے کیلئے بھی بہت مفید رہے گی؛ کیونکہ اس میں قرآن کی آڈیو بھی شامل کی گئی ہے۔ جس میں تلاوت کے ساتھ ساتھ آیت بھی سلیکٹ ہوتی جائے گی۔ البتہ اس کیلئے آڈیو ڈانلوڈ کرنی پڑے گی۔

پیشکش:اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ سینٹر انجمن محمدی۔

ایپ ڈولپر: زوار رضا حسین الحسینی۔

علمی مشاورت اور نظارت: مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی۔

مستقل عالم دین، انجمن محمدی۔

What's New in the Latest Version 2.0

Last updated on Mar 8, 2021

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request مفردات القرآن Update 2.0

Uploaded by

איתי חוסן

Requires Android

Android 4.1+

Show More

مفردات القرآن Screenshots

Comment Loading...
Languages
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.