Icona اطراف سیرتﷺ

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Jul 23, 2023

Informazioni su اطراف سیرتﷺ

atraaf e seerat

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء و رسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کے لیے مبعوث ہوئے۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے۔ درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کے لیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے۔ رہبر  انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد، وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں۔ اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے۔ اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی  کیا  جاتاہے جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اطراف سیرت‘‘ وطن عزیز پاکستان کی معروف شخصیت مصنف ومرتب کتب کثیرہ  جناب پرو فیسر ڈاکٹر عبد الرؤف ظفر﷾ (سابق چئیرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاولپور یونیورسٹی، و سرگودہا یونیورسٹی) کی سیرت النبیﷺپر یہ تیسری تصنیف ہے ۔اس کےعلاوہ ان کے بیسیوں  مضامین  برصغیر پاک و ہند کے رسائل وجرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اس  کتاب کو  پانچ ابو اب میں تقسیم کر کے سیرت کے مختلف پہلوؤں کااحاطہ کیا  ہے۔ باب اول  سیرت النبی ﷺ ایک تعارف ، باب دوم سیرت النبیﷺ اور فکری وفقہی مسائل، باب سوم سیرت النبی ﷺاور شخصیات، باب چہارم سیرت النبیﷺ تاریخ  وارتقاء اور پانچواں باب کتب سیرت کےتعارف  کے  متعلق ہے۔ اس  کتاب میں شامل بعض مقالات ایسے ہیں جو  ڈاکٹر صاحب مختلف قومی وبین الاقوامی کانفرنسز میں مختلف اوقات میں پیش  کرچکے ہیں۔ موصوف  ان دنوں سرگودہا یونیورسٹی کےلاہور کیمپس میں اپنی خدمات انجام دے رہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ (م۔ا).

Novità nell'ultima versione 1.0

Last updated on Jul 23, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Traduzione in caricamento...

Informazioni APP aggiuntive

Ultima versione

Richiedi aggiornamento اطراف سیرتﷺ 1.0

È necessario Android

5.0

Available on

Ottieni اطراف سیرتﷺ su Google Play

Mostra Altro

اطراف سیرتﷺ Screenshot

Commento Loading...
Ricerca...
Iscriviti ad APKPure
Sii il primo ad accedere alla versione anticipata, alle notizie e alle guide dei migliori giochi e app Android.
No grazie
Iscrizione
Abbonato con successo!
Ora sei iscritto ad APKPure.
Iscriviti ad APKPure
Sii il primo ad accedere alla versione anticipata, alle notizie e alle guide dei migliori giochi e app Android.
No grazie
Iscrizione
Successo!
Ora sei iscritto alla nostra newsletter.