Icona حیات حافظ ابن قیم

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Aug 22, 2023

Informazioni su حیات حافظ ابن قیم

hayat hafiz ibne qayyam

علامہ ابن قیم كا پورا نام محمد بن ابوبكر بن ايوب بن سعد حريز الزرعی الدمشقی شمس الدين المعرو ف بابن قيم الجوزيہ ہے۔ جوزيہ ايك مدرسہ كا نام تھا, جو امام جوزى كا قائم كردہ تھا اس ميں آپ والد ماجد قيم ن گران اور ناظم تھے اور علامہ ابن القيم بھی اس سے ايك عرصہ منسلك رہے۔علامہ ابن القيم 691 ھ میں پي دا ہوئے اور علم وفضل اور ادب واخلاق كے گہوارے ميں پرورش پائى, آپ نے مذكورہ مدرسہ ميں علوم وفنون كى تعليم وتربيت حا صل كى, نيز دوسرے علماء سے استفادہ كيا جن ميں شيخ الاسلام ابن تیمیہ كا نام گرامى سب سے ا ہم اورقابل ذكر ہے۔متاخرين ميں شيخ الاسلام ابن تیمیہ كے بعد ابن قیم كے پائے كا كوئى محقق نہیں گزرا، آپ فن تفسير ميں اپنا جواب آپ تھے اورح ديث وفقہ ميں نہايت گہرى نظر ركھتے تھے, استنباط واستخراج مسائل يكتائے روزگار تھے اور آپ ايك ماہر طبيب بھی تھے۔علمائے طب كا بيان ہے كہ علامہ موصوف نے اپنی كتاب "طب نبوى" ميں جو طبى فوائد, نادر تجربات اور بيش بہا نسخے پیش ہیں ، وہ طبى دنيا ميں ان كى طرف سے ايك ايسا اضافہ ہیں کہ طب كى تاريخ ميں ہمیشہ ياد ركھے ج ائيں گے۔قاضى برہان الدين كا بيان ہے كہ : ''اس آسمان كے نیچے كوئى بھی ان سے زيادہ وسيع العلم نہ تھا ۔ '' علامہ کے رفيق درس حافظ ابن كثير فرماتے ہیں: '' ابن القيم نے حديث كى سماعت كى اور زندگی بھر علمى مشغلہ ميں مصروف رہے۔ انہیں متعدد علوم ميں كمال حاصل تھا ۔ خاص طور پر علم تفسير اور حديث وغيرہ ميں غير معمولى دسترس حاصل تھی, چنانچہ تھوڑے ہی عرصہ ميں يگانہ روزگار بن گئے ۔اپنے استاذ شيخ الاسلام ابن تیمیہ كے علوم كے صحيح وارث اور ان كى مسند تدريس كے كما حقہ جانشين تھے۔" چنانچہ علامہ موصوف نے اپنے استاذ گرامى كى علمى خدمات اور علمى كارناموں كى توسيع واشاعت ميں غير معمولى حصہ ليا۔انہوں نے مختلف فنون e علوم پر قابل قدر كتابيں تصنيف كى ہیں جن ميں فكر ك ى گہرائى, قوت استدلال, حسن ترتيب, ار جوش بيان پورے طور پر نماياں ہے, ان كتابوں ميں كتاب وسنت كا نور اور سلف كى حكمت و بصيرت موجود ہے۔ آپ کی تصانیف کی تعداد ساٹھ سےزائد ہے ۔ان میں سےمشہور ومعروف زاد المعاد ہے جو کہ اسلامی شریعی مسائل کے حل کرنے میں خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ان كى توحيد اتنى خالص اور واضح تھی کہ ان كے دشمنوں نے انہیں ہدف ستم بنانے ميں كوئى دقيقہ اٹھا نہیں رکھا تھا, انہيں طرح طرح سے تكليفيں دیں گئیں, ان پر ناروا پابندياں عائد كى گئیں, نظر بندى و جلا وطنى كے مصائب سے دوچار كيا گيام، انہيں قيد و بند كى صعوبتوں سے گزارا گيا ليكن ان كے عزم واستقامت ميں ذرہ برابر فرق نہیں آيا۔ زیر تبصرہ کتاب'' حیات حافظ ابن قیم'' شیخ محمد زہرہ مصری کے شا گرد رشید عبدالعظیم عبدالسلام شرف الدین پروفیسر قاہرہ یونیورسٹی کی عربی تصنیف ''حياة ابن القيم فقهه و منهجه '' کا ترجمہ ہےاس کتاب میں مصنف نے امام ابن قی م کی سیرت نویسی کا حق ادا کردیا ہے۔۔امام ابن قیم کے مسلک ومذہب, فقہی اجتہادات ا e رمخصوص طرز فکر ونظر کے سمیٹنے اور اسے حوالۂ قرطاس کرنے میں بڑی عرق ریزی اور جگرسوزی سے کام لیا ہے ۔ مصنف نے علامہ ابن قیم کے اسلوب نگارش پر بھی قلم اٹھایا اور ذکرکیا ہےکہ آپ کا طرز تحر سادہ عام فہم مگر دل کش اور جاذب توجہ ہے ۔حیلہ جات کے ابطال میں نے ابن قیم کے نقطہ نظر کو تفصیلاً بیان کیا اور بتایا ہےکہ حیلہ جات کے جواز کا فتویٰ دینا اسلام میں عظیم فتنہ کو دعوت دینا ہے۔مصنف نے امام ابن قیم کی کثیر وضخیم کتب کو بالاستیعاب پڑھ کرابن قیم کے مخصوص طرز فکر ونظر ک وبڑے بلیغ ان داز میں بیان کیا ہے ۔ وطن عزیز کے نامور مترجم کتب کثیرہ پروفیسر غلام احمد حریری نے اس کتاب کو اردو قالب م یں ڈھالا ہے اور بعض مقامات پر حواشی بھی لگائے ہیں ۔(م۔ا).

Novità nell'ultima versione 1.0

Last updated on Aug 22, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Traduzione in caricamento...

Informazioni APP aggiuntive

Ultima versione

Richiedi aggiornamento حیات حافظ ابن قیم 1.0

È necessario Android

5.0

Available on

Ottieni حیات حافظ ابن قیم su Google Play

Mostra Altro

حیات حافظ ابن قیم Screenshot

Commento Loading...
Ricerca...
Iscriviti ad APKPure
Sii il primo ad accedere alla versione anticipata, alle notizie e alle guide dei migliori giochi e app Android.
No grazie
Iscrizione
Abbonato con successo!
Ora sei iscritto ad APKPure.
Iscriviti ad APKPure
Sii il primo ad accedere alla versione anticipata, alle notizie e alle guide dei migliori giochi e app Android.
No grazie
Iscrizione
Successo!
Ora sei iscritto alla nostra newsletter.