بدعات رجب و شعبان icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Feb 25, 2023

About بدعات رجب و شعبان

biddaat rajab w shaban

اللہ تعالی نے جن وانس کو صر ف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے  جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے  پیدا کیا وہ  صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کےلیے    اللہ تعالیٰ   نے  زندگی کا کو ئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ  یا ہفتے کا کو ئی  خاص  دن  یا کوئی خاص رات متعین  نہیں کی  کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی  عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے  غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی   خلقت  کا اصل  مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک   اسے ہر لمحہ عبادت  میں  گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت   مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے  اور بعض مسلمانوں  نے  سال  کے  مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو  ہی عبادت کےلیے خاص کررکھا ہے اور ان میں  طرح طرح کی   عبادات کو  دین   میں شامل کر رکھا ہے  جن کا کتاب وسنت سے   کوئی ثبوت نہیں ہے  ۔اور جس کا ثبوت کتاب اللہ  اور سنت رسول  ﷺ سے  نہ ملتا ہو وہ بدعت  ہے اور ہر بدعت گمراہی  ہے ۔انہی بدعات   میں  سےماہ رجب  اور ماہ شعبان کی بدعات ہیں ۔ رجب اسلامی سال کا  ساتواں قمری  مہینہ  ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے   نبیﷺ نے  فرمایا ’سال بارہ مہینوں کاہے  جن میں سے چار حرمت والے  ہیں   لفظ رجب ترجیب سےماخوذ ہے کہ جس کے  معنی تعظیم کے ہیں ،اس مہینے کی تعظیم اور حرمت کی وجہ  سے اس  کا  نام ’’رجب ‘‘ رکھا گیا کیوں عرب اس مہینے میں  لڑائی سے  مکمل  اجتناب کرتے تھے ۔اس مہینےمیں کسی نیک عمل کو فضیلت کے ساتھ  خاص نہیں کیا گیا جن بعض اعمال کوفضیلت کےساتھ کے بڑھا چڑہا کر بیان کیاجاتا ہے  وہ محض فرضی قصے اور ضعیف و موضوع روایات پر مبنی داستانیں ہیں لہذا جواعمال کتاب وسنت سےثابت ہیں ان پر عمل کرنا چائیے  مسلمان اس ماہِ رجب میں کئی  قسم کے کام کرتے ہیں مثلا صلاۃ الرغائب، نفلی روزں کا  اہتمام ، ثواب کی نیت سے اس ماہ  زکوۃ دینا ،22 رجب کو کونڈوں کی رسم  اداکرنا 27 رجب کو  شب معراج کی وجہ سے  خصوصی  عبادت کرنا، مساجد پر چراغاں کرنا جلسے  وجلوس کااہتمام کرنا،آتش بازی اور اس جیسی دیگر خرافات پر عمل  کرنایہ سب  کام بدعات کے دائرے میں  آتے ہیں ۔ اسلامی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ شعبان کا مہینہ ہے اس مہینے کو رجب اور رمضان کے مابین ہونے کی وجہ سے شعبان کہا جاتا ہے ۔حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ حضوراکرم ﷺکوشعبان کا مہینہ بہت پسند تھا اورآپ ﷺشعبان میں کثرت سے روزے رکھتے تھے اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے تھے حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور شعبان کے مہینے میں اپنے گناہوں کو آنسوؤں سے دھونے کا اہتمام کرنا چاہئے جس سے دل پاک ہوجاتا ہے ۔شعبان کے روزے نفلی عبادت ہے۔  ماہ شعبان  میں شب برات  کے  سلسلے میں   کئی بدعات ہمارے معاشرہ میں رواج پاچکی ہیں  ہیں  جس  کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’بدعات رجب وشعبان ‘‘مولانا محمدمنیر قمر﷾ (مترجم  ومصنف کتب کثیرہ کے   آٹھ ریڈیائی تقاریرکا مجموعہ ہےجو متحدہ عرب امارات  ام القیوین کی اردو سروس سے  انہوں نے بدعات رجب وشعبان کے نام سے اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کیے ۔ بعد ازاں  ان  تقاریر کو مولانا  کی صاحبزادی نبیلہ  قمر نے  اپنے والد گرامی کے خطابات کو   تحریر کی شکل میں  منتقل کیا ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عامۃ الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Feb 25, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request بدعات رجب و شعبان Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get بدعات رجب و شعبان on Google Play

Show More

بدعات رجب و شعبان Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.