Use APKPure App
Get آسان توحید old version APK for Android
asan touheed
اُخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’آسان توحید‘‘شیخ عبداللہ بن احمد الحویل کی عربی تالیف التوحيد الميسر کا اردو ترجمہ ہے شیخ موصوف نے علمائے اسلام کی توحید کے موضوع پر لکھی گئی کتب سے استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے اور اس میں توحید کی بنیادوں سے لے کر تفصیلات تک تمام مضامین کونہایت مختصر مگر جامع انداز میں پیش کیا ہے،فاضل مصنف اس کتاب میں شرک کی بعض اقسام اوراس کی وجہ سے توحید میں آنے والے نقص کا بھی ذکر کیا ہے۔یہ کتاب جہالت اور اندھی تقلید کی وجہ سے واقع ہونے والے شرک کے سامنے برہان قاطع ہے ۔یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالنے کے علاوہ مشکل مقامات پر مفید حواشی وتعلقیات بھی تحریر کیے ہیں ۔( یاد ر ہےکہ التوحيد الميسر کا ایک ترجمہ ’ مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور ‘نے ’’فہم توحید ‘‘ کے نام سے بھی شائع کیا ہے۔)ا للہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(م۔ا).Last updated on Dec 29, 2022
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
آسان توحید
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Dec 29, 2022