Use APKPure App
Get اسلامی تربیت old version APK for Android
islami tarbiyyat (abdul wahab hijazi)
اسلام میں تربیتی احکام انسانی فطرت کے تمام امور کو شامل ہیں ،اسلام ان تمام چیزوں پر جو فطرت انسان سے جنم لیتی ہیں خاص توجہ رکھتاہے ان امور کا انسان اور اس کی زندگی کے حقائق پر مثبت اثر پڑتاہے جس کی نظیر کسی اور مذہب میں نہیں دیکھی جاسکتی۔ اسلامی تعلیم و تربیت کا ایک عدیم المثال نمونہ صدر اسلام کی مسلمان قوم ہے جو گمراہی وجھالت کی کھائیوں سے نکل کر کمال کی اعلی منازل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی اسلام سے پہلے اس کا کام آپس میں جنگ و قتال کےعلاوہ کچھ بھی نہ تھا اسی قوم نے اسلامی تربیت کے زیر اثر ایسی عظیم تہذیب وتمدن کی بنیاد رکھی جو بہت کم مدت میں ساری دنیا پر چھا گئي اوراخلاق و انسانی اقدار کے لحاظ سے ایسا نمونہ عمل بن گئی جو نہ اس سے پہلے دیکھا گيا تھا نہ اس کے بعد اسلامی طریقہ تربیت انسانی خلقت و فطرت کے تمام تر تقاضوں کو پورا کرنے سے عبارت ہے اسلام انسان کی کسی بھی ضرورت سے غفلت نہیں کرتاہے، اس کے جسم عقل نفسیات معنویات و مادیات یعنی حیات کے تمام شعبوں پر بھر پور توجہ رکھتاہے، اسلامی تربیت کے بارے میں رسول اسلام صلی اللہ وعلیہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی ہی کافی ہے کہ آپ ﷺ فرماتے ہیں مجھے مکارم اخلاق کو کمال تک پہنچانے کے لیے بھیجا گیا ہے (مسند احمد) زیر تبصرہ کتاب ’’اسلامی تربیت‘‘محترم عبد الوہاب حجازی کی تصنیف کردا ہے جس میں انہوں نے تربیت اولاد کے موضوع کو تفصیلا بیان کیا ہے، اور اولاد کی تربیت میں والدین کی ذمہ داریوں کو بھی بیان کیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔ آمین (شعیب خان).Last updated on Jun 15, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Uploaded by
Kevin Villanueva Mazo
Requires Android
Android 5.0+
Category
Report
اسلامی تربیت
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Jun 15, 2024