القواعد الفقہیہ icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Jan 4, 2023

About القواعد الفقہیہ

al qawaid al fiqhiya

وہ علم جس  میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال  کے  مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے اوراستنباط کے طریقوں کووضع کر کے  معین قواعد کا استخراج کیا جائے  کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے  مجتہد  تفصیلی  دلائل سے احکام  معلوم کرے ، اس علم کا  نام اصول فقہ ہے ۔علامہ  ابن خلدون کے بقول اس وجہ سے یہ علم علوم شریعت میں سے  سب سے عظیم، مرتبے میں سب سے بلند اور  فائدے کے اعتبار سے سب سے زیادہ معتبرہے (مقدمہ ابن خلدون ص:452)جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے  اس زبان کے قواعد واصول  کو سمجھنا ضروری ہے  اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل  کرنےکے لیے قواعد فقہیہ و  اصول  فقہ  میں دسترس  اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے  اس علم کی اہمیت  کے  پیش نظر  ائمہ فقہاء و محدثین نے  اس موضوع پر  کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً  امام شافعی نے الرسالہ کے  نام سے    کتاب تحریرکی  پھر اس کی روشنی میں  دیگرقدیم اہل  علم نے کتب  مرتب کیں ہیں۔ عصر حاضر میں اس میدان میں کام کرنےوالے اہل علم میں سے  ایک نمایاں نام ڈاکٹر عبد الکریم زیدان  کا ہے۔ اصول فقہ  پران کی  مایۂ کتاب ’’ الوجیز فی اصول الفقہ‘‘ اسی اسلوب کی نمائندہ کتاب ہے  اور اکثر مدارس دینیہ میں شامل نصاب  ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ القواعد الفقہیۃ‘‘مشہور سعودی عالم دین  فضیلۃ  الشیخ  محمد بن  صالح العثیمین﷫ کی تصنیف ہے شیخ  موصوف نے قرآن وسنت کی روشنی میں ایسے قواعد   اس کتاب میں پیش کیے ہیں  کہ جو امت کودین اسلام کی منشیٰ  ومراد جاننے کے لیے آسان  طریقہ سے شافی وکافی رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان فقہی قواعد کی خوبی  یہ ہےکہ ان کامرجع و ماخذ قرآن وحدیث ہے ۔ فاضل نوجوان  جناب افضل سہیل  ﷾ نے شیخ صالح عثیمین﷫ کی اس کتاب کو بنیاد بنا کر  اس میں بہت سے مفید اضافہ جات کرنے  کے علاوہ   اس کا سلیس اردو ترجمہ اور تحقیق وتخریج  کا  معیاری کام کر کے   اسےایک نئی  کتاب کےروپ میں  پیش کیا ہے۔ جس سے کتاب کی افادیت  دو چند ہوگئی ہے۔ اردو زبان  میں فقہ  کے  175ہم قواعد پر مشتمل یہ  کتاب مدارس دینیہ کے طلبہ  اور علماء کرام کےلیے گرانقدر  تحفہ ہے ۔(م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Jan 4, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request القواعد الفقہیہ Update 1.0

Requires Android

5.0

Show More

القواعد الفقہیہ Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.