اکیسویں صدی اور مسلمان عورت icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


May 14, 2024

About اکیسویں صدی اور مسلمان عورت

ikeswien sadi aur musalman aourat

اللہ تعالی نے عورت کو معظم بنایا لیکن قدیم جاہلیت نے عورت کو جس پستی کے گھڑے میں پھینک دیا اور جدید جاہلیت نے اسے آزادی کا لالچ دے کر جس ذلت سے دو چار کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ایک طرف قدیم جاہلیت نے اسے زندگی کے حق سے محروم کیا تو جدید جاہلیت نے اسے زندگی کے ہر میدان میں دوش بدوش چلنے کی ترغیب دی اور اسے گھر کی چار دیواری سے نکال کر شمع محفل بنادیا ۔ جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں پھینک دی گئی اور عورت اپنی عزت ووقار کھو بیٹھی آزادی کے نام پر غلامی کا شکار ہوگئی۔ ۔ لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ ﷺ نے انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی مسند پر فائز کردیااور عورت و مرد کے شرعی احکامات کو تفصیل سے بیان کردیا ۔آج مغربی اقوام بھی عورت کی غلام بنام آزادی سے تنگ آچکی ہیں ۔ کیونکہ مغربی تمدن میں اس بے جا آزادی کے نتائج ،زنا کاری اور بے حیائی کی شکل میں ظاہر ہورہے ہیں افسو س اس بات کا ہے کہ مسلمان عورت بھی آج اسی آزادی کے حصول کی کوشش میں سرگرداں نظر آتی ہے جبکہ اسلام قرآن کے ذریعے اس کا قرآن وحدیث کے لیے اس کا مقام ، حیثیت اور حقوق وفرائض متعین کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اکیسویں صدی اور مسلمان عورت ‘‘ محترمہ عامرہ احسان کی مرتب شدہ ہے ۔ انہوں نےاس کتاب میں عصر حاضر میں خواتین کے پیش آنے والے مسائل اور حالات کا تجزیہ کیا ہے ۔ عورت کی نفسیات کے پچیدہ پہلوؤں پر بڑی ہی پُر معنیٰ بحث کی ہے۔ کتاب کوتاریخی دلائل سے سجایا ہے اور اس تجزیے کےدوران مسلمان عورت اور یورپ زدہ عورت کےفکری خدو خال پوری طرح واضح کیے ہیں ۔ جہاں انہوں نےقرآن وحدیث کی روشنی میں عورت کے فطری مقام کوواضح کیا اور اسکےبہترین نتائج کو نئی نسل کےسامنے رکھا ہے وہیں یورپ کےعلمی ماخذ اور مستند کتابوں کے ذریعے خواتین کو دوسرے رخ سےبھی باخبر کیا ہے ۔اور بڑی محنت سے مسلمان خواتین کی رہنمائی فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہﷺ ان سے کیا چاہتے ہیں اور کن فتنوں سےانہیں خود کوبھی اوراپنے خاندان کو بھی بچانا ہے جو زن کو نازن بلکہ ناگن بنادیتے ہیں ۔(م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on May 14, 2024

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request اکیسویں صدی اور مسلمان عورت Update 1.0

Uploaded by

Sunil Raj

Requires Android

Android 5.0+

Available on

Get اکیسویں صدی اور مسلمان عورت on Google Play

Show More

اکیسویں صدی اور مسلمان عورت Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.