Use APKPure App
Get جلال نبوی ﷺ old version APK for Android
jalal e nabwi (s a w w)
حضور سرورکائنات ﷺ کواللہ تعالیٰ نے تمام جہان والوں کےلیے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور آپ کی اس رحمت کافیضان انسانی زندگی کے کسی ایک ہی پہلو تک محدود نہیں بلکہ یہ انسان کی زندگی کے ہر پہلو ، انفرادی اوراجتماعی پر ہر لمحے محیط ہے ۔ اس رحمت کاایک رخ تو آپ کی کرم نوازی اور اخلاق واعمال حسنہ کی تعلیم وتلقین ہے جس کا منبع ومصدر آپ ﷺ کے دل کی نرمی اور رافت ہے لیکن دوسرا رخ اعمال سئیہ پر گرفت اور اظہار ِناراضگی ہے ۔اگر پہلے رخ کو حضور ﷺ کے جمالِ رحمت کانام دیا جاسکتا ہے تو دوسرے رخ کو جلالِ رحمت سےموسوم کیاجاسکتا ہے۔ آپ ﷺکاجمال اور جلال دونوں ہی انسانوں کے لیے رحمت کے مظہر ہیں۔رسول اللہ کی ذات مبارکہ بہترین نمونہ ہیں۔ آپ کی زندگی کا ہر گوشہ حسین ہے اور شان جمالی کی طرح شان جلالی کی کرنیں بھی پوری کائنات کو منور کررہی ہیں۔آپ کا چہرۂ انور اس وقت غصے سےسرخ ہوجاتا جب اللہ تعالیٰ کے کسی حکم کو پامال کیا جاتا یا کوئی نامعقول سوال کیا جاتا۔ زیر نظر کتا ب’’جلال نبوی ﷺ‘‘ ماہر معاشیات پروفیسر عبد الحمید ڈار صاحب کی تصنیف ہے ۔اس میں انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی شان جلالی کے چند خوبصورت اور پرکشش مناظر کو معتبر کتب احادیث وسیرت سے جمع کیا ہے اوران کی بہترین تشریح پیش کی ہے اوران سےامت مسلمہ کوجو درس ملتا ہے اس کی طرف راہنمائی فرمائی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اوراہلِ اسلام کے لیے اسے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا).Last updated on Dec 2, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
جلال نبوی ﷺ
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Dec 2, 2023