جنت کی شہزادیاں icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Aug 23, 2023

About جنت کی شہزادیاں

jannat ki shehzaadian

اسلام اللہ  کا کامل دین ہے جوزندگی کے تمامسائل میں ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ جو شخص اسے اپنا لے گا وہی کامیاب وکامران ہے اور جواس سے بے رغبتی اختیار کرے گا وہ خائب وخاسر ناکام ونامراد ہوگا۔دینِ اسلام عقادئد ونطریات اور عبادات ومعاملات میں ہماری ہر لحاظ سے رہنمائی کرتا ہے ۔اس عارضی دنیا میں  ہرمرد وعورت آئیڈیل لائف کے  خواہاں ہیں۔ وہ خود ایسی مثالی شخصیت بننا چاہتے ہیں جو مثالی اوصاف کی مالک ہو۔ وہ چاہتے ہیں  کہ ان کی عارضی زندگی میں ان کی ہر جگہ عزت ہو، وقارکا تاج ان کے سر پر سجے، لوگ ان کےلیے دیدہ دل اور فرش راہ ہوں، ہر دل  میں ان کے لیے احترام و تکریم اور پیار کا جذبہ ہو۔ عام طور پر تولوگوں کی سوچ اس دنیا میں ہر طرح کی کامیابی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔ لیکن حقیقت میں کامیباب اور مثالی ہستی وہ ہے جو نہ صرف دنیا میں ہی عزت واحترام ،پیار، وقار، ہر دلعزیزی اور پسندیدگی کا تاج سر پرپہنے  بلکہ آخرت میں مرنے کے بعد بھی کامیاب مثالی مسلمان ثابت ہو کر دودھ، شہد کی بل کھاتی نہروں چشموں اور حورو غلمان کی جلو ہ افروزیوں سے معمور جنتوں کا مالک بن جائے۔ انسان خواہ مرد ہویاعورت ہو  اس کی نجات کا دار مدار اس کے نیک اعمال پر ہے ۔اوراعمال نیک سے  دامن بھرنے کےلیے شریعت نے کبھی تو دوزخ کی ہولناکیاں یاد کروائی ہیں۔اور کبھی ترغیب کے لیے جنت کی حسن آرائیاں پیش کی  ہیں ۔اس دنیا فانی میں انبیاء کرام کی جماعت ایسی تھی کہ وہ  سارے  کے سارے جنتی ہیں لیکن انبیاء کے علاوہ  بھی کچھ ایسی شخصیات ہیں کہ جن کو دنیا میں ہی جنت کی بشارت دی گئی ہےجن میں صحابہ   کرام اور صحابیات رسول، ازواج انبیاء کےنام  شامل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’جنت کی شہزادیاں‘‘ ڈکٹرمصطفیٰ مراد کی عربی  تصنیف  کا ترجمہ ہے ۔اس میں نے انہوں نے 11خواتین جنت حضرت سارہؑ، فرعون کی بیوی حضرت آسیہ، حضرت مریم، سید فاطمہ، حضرت خدیجہ بن خویلد، سیدہ عائشہ،  سیدہ حفصہ، سیدہ غمیصا، سیدہ ام ایمن، نسیبہ بنت کعب انصاریہ ن کے تذکرہ  کوایک اچھوتے اور دلنشیں انداز میں پیش کیا ہے۔ اور اس کےبعد جنتی عورتوں کی صفات  پیش کی ہیں۔ اس کتاب کو عربی سے ادور قالب میں ڈھالنے کی سعاد ت جنا ب حافظ عباس انجم گوندلوی﷾ نے حاصل  کی ہے۔ یہ کتاب  عصر حاضر میں خواتین کے لیے گراں قدر تحفہ ہے۔ اسے مرد بھی پڑھیں، بیٹیوں کوپڑھائیں، بیویوں کوپڑھنے کی تلقین کریں۔ تاکہ وہ مطمئن ہوکر اس فنا کے گھر سے جانے سے پہلے بقا  کے در کے لیے زادراہ تیار کرلیں اور یورپ کی حیاء سے عاری عورتوں کی نقالی چھوڑ کر ان مثالی خواتین کونمونہ بنائیں۔ (م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Aug 23, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request جنت کی شہزادیاں Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get جنت کی شہزادیاں on Google Play

Show More

جنت کی شہزادیاں Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.