جہاد فرض عین ہے یا کفایہ ؟ icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Feb 21, 2023

About جہاد فرض عین ہے یا کفایہ ؟

jahad faraz aain he ya kafaya

پروفیسر حافظ  عبداللہ بہاولپوری﷫ کا شمار مسلک اہل حدیث کے نامور خطبا اور واعظین میں ہوتا ہے۔ موصوف   ایک قناعت پسند  ،حق گو، سادگی پسند  ، ایک صاحب ورع و تقوی شخصیت اور درد دل رکھنے والے انسان تھے ۔آپ نے اپنی زندگی کو سلف صالحین کے ساتھ تمسک اور اس کے پرچار کے لیے وقف کر دیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے خلوص کی وجہ سے ان کی کلام میں ایک بندہءمومن جیسی تاثیررکھی ہوئی تھی ۔ان کی کلام انتہائی سادہ اورسچائی پرمبنی ہوتی تھی۔اسی وجہ سے ان کی تقریروتحریر اپنےاندر ایک خاص قسم کا اثررکھتی ہوتی تھی ۔ان کے خطبات کے اند ر توحید کا اثبات اور موجودہ رسومات کی پرزورتردیدملتی ہے۔ان کی ہرممکن کوشش ہواکرتی تھی کہ اپنامدعا ومقصداپنے سامعین کو منتقل کردوں۔اور اس کے لیے وہ الفاظ کے پیچ وخم میں مبتلا نہیں ہوتے تھے ۔بلکہ مشکل اور پیچیدہ الفاظ سے حتی ٰالوسع گریز ہی کیا کرتےتھےمسلک اہل حدیث کی حقانیت ثابت کرنے کے حوالے سے ان کی بے شمار خدمات ہیں۔  مولانا نے اپنی زندگی میں مختلف رسائل و مضامین لکھے۔ انہی رسائل کو افادہ عام کے لیے یکجا کتابی شکل میں ’’ رسائل بہاولپوری ‘‘ کےنام سے شائع ش کیا گیا ہے۔ جس میں رفع الیدین، قربانی، روزہ اور تراویح کے مسائل کے علاوہ تقلید کے نتائج کے حوالے سے خصوصی مضامین شامل ہیں اس کے علاوہ  انہوں نے جمہوریت کے حوالے سے اپنی نگارشات پیش کرتے ہوئے اہل حدیث حضرات کے نام بھی بہت سارے رسائل لکھ کر ان کو دعوت فکر و عمل دی ہے۔حافظ  صاحب مرحوم چونکہ ایک   مؤثر  واعظ و خطیب اور درد دل رکھنے والے مصلح تھے۔ مکتبہ اسلامیہ، فیصل آباد   نے ان کے  مواعظ  ،خطبات و دروس  اور محاضرات کو  ’’خطبات بہاولپوری‘‘ کےنام  سے پانچ جلدوں میں  کتابی شکل میں شائع کیا  ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’جہاد فرض عین  ہے یا کفایہ؟ ‘‘   بھی  پروفیسر حافظ محمد عبد اللہ  بہاولپوری ﷫ کے  سرزمین  افغانسان  صوبہ کنٹر  مرکز الدعوۃ والارشاد کے معسکر طیبہ میں علماء  کی ایک جماعت  سے خطاب اور سوال وجواب  کی کتابی صورت ہے ۔اس میں حافظ صاحب  مرحوم نے  جہاد افغانستان اور جہاد کشمیر کے متعلق اپنے دو ٹوک موقف کو پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم  کی  دعوتی، تدریسی،تحریری خدمات  جلیلہ کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی جوارِ رحمت  جگہ دے ۔ (آمین).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Feb 21, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request جہاد فرض عین ہے یا کفایہ ؟ Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get جہاد فرض عین ہے یا کفایہ ؟ on Google Play

Show More

جہاد فرض عین ہے یا کفایہ ؟ Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.