دعوت و عزیمت icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Aug 23, 2023

About دعوت و عزیمت

dawat o azeemat

شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے جس طر ح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ او رباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسرکی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ آپ کا فتاوی ٰ 37 ضخیم جلد وں میں مشتمل ہے۔ امام صاحب صرف زبان اور قلم کے غازی ہی نہ تھے بلکہ وہ صاحب سیف وسنان بھی تھے ۔جنہوں نے محراب ومنبر کے ساتھ اچھے سپاہی اور مجاہد کی طرح میدان کارزار میں بھی شجاعت دکھائی۔جہاد کی تڑپ اور لگن ان کی رگ رگ اور نس نس میں رچی بسی تھی۔تاتاریوں کی بربریت کے خلاف جہاد بالقلم والسیف والسنان کا علم سب سے پہلے انہوں نےہی بلند کیا تھا۔عین اس وقت جب مصر وشام پر سراسیمگی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ان حالات میں امام ابن تیمیہ﷫ نے ایک خط لکھ کر وقت کے حکمرانوں او رعوام کو جہاد کی ترغیب دی جس کے نتیجے میں عالم اسلام کو تارتاریوں کی بربریت سے چھٹکارا نصیب ہوا۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ دعوت وعزیمت ‘‘ شیح الاسلام ابن تیمیہ ﷫ کے جہاد کے حوالے سے تحریر کردہ ایک مجاہدانہ مکتوب گرامی ’’جہاد بالقلم والسیف والسنان‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔اس خط میں اہمیت وجہاد اور فضلیت جہاد کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے لیے قیامت تک کے لیے جہادکامیابیوں او رکامرانیوں کی جس طرح ضمانت مہیا کرتاہے اس خط میں اس پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔جہاد افغانستان کے دوران پروفیسر چوہدری عبد الحفیظ ﷫ نے اس خط کا ترجمہ کیا او رخط کے شروع میں پروفیسر موصوف نے خط کا پس منظر بیان کرنے کے لیے ایک جامع مقدمہ بھی تحریر کیا ہے جواس دور کی تصویر پیش کرتاہے ۔(م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Aug 23, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request دعوت و عزیمت Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get دعوت و عزیمت on Google Play

Show More

دعوت و عزیمت Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.