Use APKPure App
Get رسول اللہ ﷺ کی پاکباز بیویاں old version APK for Android
rasoolullah (s a w) ki pakbaaz beviyaan
اسلام کی قدیم تایخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دورِ حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیبات اور اکابر صحابیات ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی، اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں۔ اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔کیونکہ امہات المومنین، مومنوں کی مائیں ہیں یعنی رسول ِ رحمت ﷺ کی یہ پاکباز بیویاں ایسے چکمتے دمکتے ، روشن ودرخشاں، منور موتی ہیں کہ جن کی روشنی میں مسلمانانِ عالم اپنی عارضی زندگیوں کا رخ مقرر ومتعین کرر ہے ہیں۔ امت کی ان پاکباز ماؤں کی سیرت ایسی شاندار ودلکش ودلآ ویز ہےکہ اسی روشنی میں چل کر خواتینِ اسلام ایک بہترین ماں ،بیٹی،بہن، اور بیوی بن سکتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’رسول اللہ کی پاک باز بیویاں‘‘ مولانا محمود احمد غضنفر مصنف ومترجم کتب کثیرہ کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب رسول رحمت کی پاکباز زوجات کا روح پرور ایمان افروز اور دلنشیں ودلآویز تذکرہ پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔ اس کتاب کا مقصد جہاں دنیا والوں کو امہات المومنین کی تابناک سیرت کےروشن گوشوں سےآگاہ وآشکارکرنا ہے ،حقیقی ومتقی مومن بن کر خاندان کی تربیت کر کے نیک وصالح افراد کوپروان چڑھا کر جنتوں کا متلاشی اور رضائے رب کریم کا خوگر معاشرہ قائم کرنا ہے وہیں امت مسلمہ کے گھر وں میں سکون ومحبت او راطاعت وفرمانبرداری کی فضا پیداکر کے ان کو جنت کا گہوارہ بنانا بھی ہے۔ یہ کتاب خواتینِ اسلام کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشر کی اس کاوش کوقبول فرمائے اوراس امت مسلمہ کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا).Last updated on Nov 9, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
رسول اللہ ﷺ کی پاکباز بیویاں
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Nov 9, 2023