صدارتی خطبات icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Jan 28, 2023

About صدارتی خطبات

sadarti khutbat abdullah nasir rehmani

فضیلۃالشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ بلاشبہ پاکستان کے لئے علمی لحاظ سے سرمایہ اعزاز افتخار ہیں۔ شیخ موصوف  ۲۸دسمبر۱۹۵۵ء کو عروس البلاد کراچی میں پیدا ہوئے،آپ کا بچپن اور جوانی اسی شہر میں گزری ۔پرائمری کے بعد آپ کو آپ کے والد گرامی نے   دین کے لیے وقف کردیا اور دارالحدیث رحمانیہ کراچی میں دینی  تعلیم کےحصول کےلیے داخل کروایا۔اس وقت یہ دینی دانش گاہ  بڑی شہرت کی حامل تھی۔ جہاں آپ نے  آٹھ سال  بڑی محنت ولگن سے  تعلیم حاصل کی۔ مزید علمی تشنگیٔ دور کرنے کی غرض سے آپ نے جامعہ الامام محمد بن سعود اسلامیہ میں داخلہ لیا، اور وہاں چار سال تعلیم  حاصل کی او رپھر وطن واپس آکر جامعہ رحمانیہ کراچی جیسے باوقار اسلامی ادارہ میں پورے آٹھ سال تک’’شیخ الحدیث‘‘ کے منصب جلیل پر فائزہوکر وطن عزیز کے طلبا کو علمی فائدہ پہنچاتے رہے۔ آپ  نے دار الحدیث رحمانیہ ، جامعہ ابی بکر میں تدریسی فرائض انجام دینے کےساتھ دعوت وتبلیغ  اور تصنیف وتالیف کا  کام بھی تندہی  سے جاری  رکھا آپ کی دعوت کا حلقہ بڑا وسیع ہے سامعین آپ کے علمی خطبات کو بڑے ذوق وشوق سے سنتے ہیں دعوت کےسلسلے میں آپ نے کئی بیرونی ممالک کے سفربھی کیے ہیں۔آپ جمعیت اہل حدیث سندھ  کے امیر ہیں اور دعوت وتبلیغ کے سلسلے میں آپ  نے   سید بدیع الدین شاہ راشدی﷫  کےبعد بڑا نمایاں کام کیا ہے۔نیز آپ  معهد السلفى للتعليم والتربية کراچی کے بانی و مدیر بھی ہیں  اللہ تعالٰی اشاعت دین کے لیے آپ کی تمام کاوشوں کو شرف فبولیت سے نوازے ۔آمین زیر نظر کتاب ’’ صداتی خطبات ‘‘فضیلۃالشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کےان   خطبات  کی کتابی صورت  ہے جو انہوں نے  جمعیت اہل  حدیث ،سندھ کےزیر اہتمام  نیو سعید آباد میں منعقد ہونے والی سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس   میں صدارتی خطبہ کےطور پر پیش  کرتے رہے۔یہ مجموعہ خطبات 1996ء تا2014ء تک  کانفرنس میں پیش کیے صدارتی خطبات کامجموعہ  ہےاس  سے قبل کےخطبات’’  خطبات راشدیہ ‘‘کےنام سےطبع ہوچکے ہیں۔شیخ عبد  اللہ ناصر رحمانی کے ان کے  ان خطبات کا موضوع مسلک اہل حدیث کی حقانیت،تعارف اوردعوت بالخصوص توحید وسنت کااثبات، شرک وبدعت کا رد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ہے۔  (م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Jan 28, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request صدارتی خطبات Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get صدارتی خطبات on Google Play

Show More

صدارتی خطبات Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.