عظیم مسلمان شخصیات icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Feb 23, 2023

About عظیم مسلمان شخصیات

azeem musalman shakhsiyat

صحابہ  نام  ہے  ان نفوسِ  قدسیہ  کا جنہوں  نے   محبوب  ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا  اور اس زمانۂ نبوی کی تجلیات ِایمانی کو  اپنے   ایمان  وعمل میں پوری طرح سمونے کی  کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آپ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  اسی طرح  سیدات صحابیات  وہ عظیم  خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کودیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں  دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام   وصحابیات سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔یو  ں تو حیطہ اسلام  میں آنے   کے بعد صحابہ  کرام  ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے  لیکن بعض  پہلو اس  قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ  ان کو  پڑہنے  اور سننے والا دنیا کا   کوئی بھی  شخص  متاثر  ہوئے بغیر  نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢  وصحابیات ن کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔اور اسی طرح اردو زبان میں  کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ عظیم مسلمان شخصیات ‘‘ کلیم چغتائی کی  مرتب شدہ ہے یہ کتاب دراصل موصو ف ماہانہ’’ رابطہ‘‘ کراچی میں   مفید سلسلۂ مضامین ’’ تاریخ سے ایک ورق‘‘  عنوا ن  سے شائع ہونے  والے مضامین کی  کتابی صورت ہے ۔ جس میں صحابہ کرام  بزرگان دین اور علمائے عظام کے علاوہ کامیاب عظیم  حکمرانوں جرنیلوں اور فاتحین کا  تذکرہ  شائع کیا  جاتا  رہا۔یہ تمام مضامین کلیم چغتائی  صاحب نے نہایت شوق اور محنت سے  تحریر کیے ۔ بعد ازاں ٹائم مینجمنٹ کلب ،کراچی  نے  ان سلسلہ وار مضامین کو  ’’ عظیم  مسلمان شخصیت‘‘ کے عنوان  کے تحت 8کتابوں کے سلسلے ( سیریز) کی صورت میں  شائع کیا  تو قارئین کے حلقے میں اسےبہت سراہا گیا ہے۔ پھر ان  8 کتب کو قارئین کی سہولت کی خاطر  یکجا کر کے ایک جلد میں  شائع کیا گیا ہے۔(ان آٹھ کتب کے عنوانات یہ ہیں۔ رفیقانِ محمد ﷺ،امت کےمحسنین، صاحبان باصفا،مسلم تہذیب کےپاسبان ،ریگزاروں کےامین،ادوار ِزریں، وسط ایشیا کےجواہر،ہند کےحکمران) عظیم مسلمان شخصیات  کےسلسلے کی ان آٹھ کتب میں پہلی تین  ان پاکیزہ نفوس کی بلند  سیرتوں کے تذکروں  پر مشتمل ہیں  جو دین اسلام کی جیتی جاگتی تصویر تھے ۔ بقیہ پانچ کتب مختلف قابل تحسین مسلمان حکمرانوں کے حالاتِ زندگی ،اوصاف اورکارناموں کا احاطہ کرتی ہیں ۔ ان کتب کا مقصد یہ واضح کرنا ہے  کہ مسلمانوں  میں کس قدر صاحب ایمان ، روشن سیرتوں کی مالک اور لائق صد تکریم شخصیات موجود تھیں او رکتنے باکردار دین دار، خدا ترس ، انصاف پسند، علم دوست ، اچھے منتظم اوردلیر حکمران جہاں بانی کےفرائض انجام دے چکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ  مرتب و ناشرین   کتا ب ہذا   کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Feb 23, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request عظیم مسلمان شخصیات Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get عظیم مسلمان شخصیات on Google Play

Show More

عظیم مسلمان شخصیات Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.