Use APKPure App
Get محبت کیوں ، کس سے اور کیسے ؟ old version APK for Android
muhabbat kiyon kiss se aur kaise
محبت کا لفظ اردو میں بھی کئی معانی رکھتا ہے۔ محبوب کو چاہنا اس کی نفرت سے بچنا اور اس سے محبت کےبدلے محبت حاصل کرنے کی خواہش رکھنا محبت کہلاتا ہے ۔یہ محبت عام کسی شے سے ، کسی خاص ہستی، کسی رشتے سے بھی ہو سکتی ہے۔ محبت کی کئی اقسام ہیں۔ مثلا مذہبی پیار، اللہ ورسول اور دین سےمحبت ،کسی خاص رشتے سے پیار، حب الوطنی یعنی وطن کے لیے پیار، والدین بہن بھائیوں ، بیوی بچوں سے محبت وغیرہ وغیرہ۔ زیر نظر کتاب’’ محبت کیوں ، کس سے اور کیسے ؟‘‘ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ (مصنف کتب کثیرہ کی کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اللہ تعالیٰ سے محبت، رسول کریم ﷺ سے محبت، اللہ تعالیٰ کی بندوں سے محبت ، رسول کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات سے محبت ، صحابہ کرام سے محبت، مساجد سے محبت ، مسلمانوں کی آپس میں محبت وغیرہ کو قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے۔نیز عشق کی حقیقت اوراس کی مذمت اور تباہی کو مثالوں کے ذریعے بیان کیا ہے ۔ ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاہور ی﷾ (صاحب فقہ الحدیث ومصنف کتب کثیرہ ) نے اس کتاب پراضافہ جات کا کام کیا ہے اور ادارہ انصار السنہ ،پبلی کیشنز، لاہور کے ریسرچ سکالر مصنف کے معاون خصوصی جناب حافظ حامد محمود الخضری ﷾ کی تحقیق وتخریج سے کتاب کی اہمیت وافادیت دوچند ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کتاب اور اسے اشاعت کے قابل بنانے میں شامل تمام احباب کی مساعی کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا).Last updated on Feb 28, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
محبت کیوں ، کس سے اور کیسے ؟
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Feb 28, 2023