Use APKPure App
Get مسئلہ جمع بین الصلوٰتین old version APK for Android
masala jama bain al salatain
ایک نماز کو دوسری نماز کے وقت میں پڑھنا جمع بین الصلوتین کہلاتا ہے۔جمع بین الصلوتین کی دو اقسام ہیں:جمع تقدیم اور جمع تاخیر۔جمع تقدیم یہ ہے کہ بعد والی نماز کو پہلی نماز کے وقت میں پڑھ لیا جائے جیسے نماز عصر کو ظہر کے وقت میں اور نماز عشاء کو مغرب کے وقت میں پڑھنا ،جبکہ جمع تاخیر یہ ہے کہ پہلی نماز کو لیٹ کر کے دوسرے نماز کے وقت میں پڑھ لیا جائے جیسے نماز ظہر کو نماز عصر کے وقت میں اور نماز مغرب کو نماز عشاء کے وقت میں پڑھنا۔اس کے علاوہ بھی ایک جمع پائی جاتی ہے جسے جمع صوری کا نام دیا جاتا ہے،اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلی نماز کو اس کے آخری وقت پر اور دوسری نماز کو اس کے اول وقت پر پڑھ لیا جائے۔بہر حال جمع بین الصلوتین کی متعدد صورتیں ہیں اور پھر ان صورتوں میں اہل علم کے مختلف اقوال پائے جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" مسئلہ جمع بین الصلوتین"محترم مولانا محمد صدیق بن عبد العزیز کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے جمع بین الصلوتین کی تعریف،جمع کی اقسام،حالات جمع،سفر ،خوف، مطر،ضروری حاجت اور ناگزیر حالات ،مرض ،حضر میں جمع بین الصلوتین اور سفر میں جمع بین الصلوتین جیسی اہم مباحث کو بیان کیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک منفر د اور شاندار تصنیف ہے،جس کا ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ).Last updated on Nov 27, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
مسئلہ جمع بین الصلوٰتین
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Nov 27, 2023