About نگارستان

nagharastan

ہماری قومی زبان اردو اگرچہ ابھی تک ہمارے لسانی و گروہی تعصبات اور ارباب بست و کشاد کی کوتاہ نظری کے باعث صحیح معنوں میں سرکاری زبان کے درجے پر فائز نہیں ہو سکی لیکن یہ بات محققانہ طور پر ثابت ہے کہ اس وقت دنیا کی دوسری بڑی بولی جانے والی زبان ہے۔ ہر بڑی زبان کی طرح اس زبان میں بے شمار کتب حوالہ تیار ہو چکی ہیں اور اس کے علمی، تخلیقی اور تنقیدی و تحقیقی سرمائے کا بڑا حصہ بڑے اعتماد کے ساتھ عالمی ادب کے دوش بدوش رکھا جا سکتا ہے۔ ایسی زبان اس امر کی متقاضی ہے کہ اسے صحیح طور پر لکھا بولا جا سکے۔  کیونکہ کسی بھی زبان کی بنیادی اکائی اس کے اصول وقواعد ہیں ۔ زبان پہلے وضع ہوتی ہے اور قواعد بعد میں لیکن  زبان سے پوری واقفیت حاصل کرنے کےلیے قواعد زبان سے آگاہی  ضروری ہے۔اہل زبان نے قواعد کی ضرورت کبھی محسوس نہیں کیا اس لیے انہوں نے قواعد مرتب نہیں کیے ۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ اردو بولنے یا لکھنے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اپنی قومی زبان کی صحت کی طرف سے سخت غفلت برت رہی ہے۔سکولوں اورکالجوں کےلیے گرائمر کی متعدد کتابیں شائع ہوئیں ہیں  جو کاروباری مقاصد کو سامنے رکھ کر تیار کی گئیں۔جن میں گرائمر برائے نام اور انشاپردازی کےلیے اِدھر اُدھر سے مواد اکٹھا کر کے  ضخیم بنادیاگیا ہے۔جن میں کسی ترتیب کاخیال نہیں رکھا گیا۔ صرف اور نحو کوباہم گڈمڈ کردیاگیا ہے۔روزہ مرہ ،محاورہ، ضرب المثل اور مقولہ میں تمیز کےبغیر انہیں شامل کتاب کردیا گیا ہے ۔ان کتابوں میں صرف امتحانی ضروریات کا خیال رکھاگیا ہے لیکن ان سے  لسانی تقاضے  پورے نہیں ہوتے ۔اسی لیے اخبارات ورسائل میں  جو مضامین شائع ہوتے ہیں ان میں بہت زیادہ  غلطیاں پائی جاتی ہیں۔اس کی وجہ یہی ہےکہ قواعد سے عدم واقفیت  ہے ۔ان ہی ضروریات کے  پیش نظر جناب خان سحاب  نے زیر نظر کتاب ’’ نگارستان‘‘ مرتب کی ہے ۔مصنف نےکتاب کوترتیب دیتےوقت کسی خاص درجہ کےطلباء کومدنظر نہیں رکھا بلکہ عام قارئین ،طلبا،اساتذہ،  صحافی اور نئے لکھنے والے حضرات  یکساں طور پر اس سے  استفادہ کرسکتےہیں۔یہ کتاب  دوحصوں پر مشتمل ہے حصہ اول میں  قواعد زبان، علم صرف،علم  نحو، علم بیان، علم بدیع کو آسان انداز میں بیان کیاگیاہے۔اور حصہ دوم میں  متعلقات گرائمر،اردو ادب کی اصناف پر بحث کی  ہے ۔اس کتاب کی تیاری میں  جن کتب سے استفادہ کیا گیا ہے کتابیات کے عنوان سے یہ بھی شاملِ اشاعت ہے ۔قواعد زبان پر لکھی  گئی کتابوں کےعلاوہ پی ایچ ڈی کےمقالوں سے  بھی استفادہ کیاگیا ہے۔یہ کتاب اردو گرائمر پر ایک مکمل کتاب ہے ۔(م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Nov 7, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request نگارستان Update 1.0

Uploaded by

Al Mi

Requires Android

Android 5.0+

Available on

Get نگارستان on Google Play

Show More

نگارستان Screenshots

Comment Loading...
Languages
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.