پرسکون علمی مباحثہ icon

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


Feb 15, 2023

About پرسکون علمی مباحثہ

pur sakoon ilmi mubahisa

صحابہ کرام کی  مقدس جماعت  ہی وہ پاکیزہ جماعت  ہے جس کی  تعدیل قرآن نے بیان کی ہے ۔ متعدد آیات میں ان کے  فضائل ومناقب پر زور دیا ہے  اوران کے اوصاف حمیدہ کو ’’اسوہ‘‘ کی حیثیت سے پیش کیا ہے ۔  اوران  کی راہ  سے انحراف کو غیر سبیل المؤمنین کی اتباع سے تعبیر  کیا ہے ۔ الغرض ہر جہت سے صحابہ کرا م﷢ کی عدالت وثقاہت پر اعتماد کرنے  پر زور دیا ہے۔ اور علماء امت نے قرآن  وحدیث کےساتھ  تعامل ِ صحابہ کو بھی شرعی حیثیت سے پیش کیا ہے ۔اور محدثین نے ’’الصحابۃ کلہم عدول‘‘  کے قاعدہ کےتحت رواۃ حدیث پر جرح وتعدیل کا آغاز  تابعین سے کیا ہے۔اگر صحابہ پر کسی پہلو سے  تنقید جائز ہوتی توکوئی وجہ نہ تھی  کہ محدثین اس سے صرفِ نظر کرتے ۔ لہذا تمام صحابہ کرام کی شخصیت ،کردار، سیرت اور عدالت بے غبار ہے اور قیامت تک بے غبار رہے گی ۔ لیکن مخالفینِ اسلام نے جب کتاب وسنت کو مشکوک بنانے کے لیے  سازشیں کیں تو انہوں نے سب سے پہلے  صحابہ کرام ہی کو ہدف تنقید  بنایا۔علماء حق  نےہردور میں  صحابہ کرام ﷢ پر طعن تشنیع کرنے والوں کاردّ کر کے صحابہ کرام کی عفت وعظمت کو ثابت کیا۔زیرنظر  کتاب بعنوان ’’ پرسکون علمی مباحثہ ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔یہ کتاب دراصل  ایک ایرانی شیعہ مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر ابو مہدی محمد حسینی قزوینی  اور  پروفیسر  ڈاکٹر احمد بن سعد حمدان  الغامدی ﷾ (مکہ مکرمہ ) کے مابین  اہل السنہ  اور شیعہ  کے درمیان اختلافی پرطویل خط و کتابت کی  کتابی صورت کا ترجمہ ہے ۔ ڈاکٹر احمد بن سعد حمدان  الغامدی نےاس طویل خط وکتابت کو  حوارهادی مع الدکتور القزوینی الشیعی الاثنی عشری کے نام  سے مرتب کر کے  افادۂ عام کےلیے شائع کیا۔عدالت صحابہ و عصمت ائمہ اور وصیت مزعومہ پر یہ شاندار کتاب ہے ۔مولاناالجبار سلفی ﷾  نےمصنف کی خواہش  پر اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتب ،مترجم و ناشرین   کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور  اسے صحابہ کرام پرطعن وتشنیع کرنے والوں کےلیے  ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔(آمین) (م۔ا).

What's New in the Latest Version 1.0

Last updated on Feb 15, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Translation Loading...

Additional APP Information

Latest Version

Request پرسکون علمی مباحثہ Update 1.0

Requires Android

5.0

Available on

Get پرسکون علمی مباحثہ on Google Play

Show More

پرسکون علمی مباحثہ Screenshots

Comment Loading...
Searching...
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Subscribed Successfully!
You're now subscribed to APKPure.
Subscribe to APKPure
Be the first to get access to the early release, news, and guides of the best Android games and apps.
No thanks
Sign Up
Success!
You're now subscribed to our newsletter.