Use APKPure App
Get فوائد الصلاۃ old version APK for Android
fawaed us salaat
اسلامی تعلیمات کی اساس عقائد وعبادات ہیں۔ عقائد کی پختگی اور عبادات کے ذوق وشوق سے اسلامی سیرت پیدا ہوتی ہے۔ تمام عبادات اپنے اپنے مقام پر ایمانی جلا اورتعلق باللہ کی استواری اور پائیداری کا باعث ہیں مگر ان میں سے نماز کو دین کا ستون اورآنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیاگیا ہے۔ قرآن مجید میں مسلمانوں کی زندگی کی ہمہ نوع اور تمام ترکامیابیوں کی اساس نماز کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ نصرت الٰہی کے حصول کامؤثر ذریعہ ہے مگر افسوس صد افسوس کہ مسلمان کہلانے والوں کی ایک کثیر تعداد نماز سے میسر آنے والی نعمتوں سے محروم زندگی گزارہی ہے اور جن کو حق تعالیٰ نے نماز ادا کرنے کی توفیق دی ہے ان کی ایک خاصی تعداد اسے مسنون طور پر ادا کرنے سے قاصر ہے۔ مسلمانوں کے اگر علم میں ہوکہ انہیں اپنے اصلی فریضہ نماز سے لاپرواہی کے کیا نقصانات ہیں اور اسے ادا کرنے سے کیا کیا فوائد وثمرات ملتے ہیں تو وہ اپنی تمام تر مصروفیات سے ( جو عبادت الٰہیہ سے غافل کرنے والے ہیں) پہلو تہی کر کے اپنے حقیقی مقصد کو ادا کرنے میں لگ جائے۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’فوائد الصلاۃ‘‘ قاری ذکاء اللہ حافظ آبادی کا مرتب کردہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں اختصار کے ساتھ نماز کی تعریف، نماز کی مشروعیت، اہمیت نماز، فوائد الصلاۃ اور نماز کے طبی ومعاشرتی فائدے، باجماعت نماز ادا کرنے کے فائدے او ر باجماعت نماز ادا کرنے کی حکمت کو قرآن وسنت کے دلائل کی روشنی میں بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے قارئین کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین).Last updated on Jul 13, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Requires Android
5.0
Category
Report
فوائد الصلاۃ
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Jul 13, 2023